جلے ، کٹے اور چکن پوکس کے نشانات کیسے دور کریں ؟
جلے ، کٹے اور چکن پوکس کے نشانات اورداغ ذرا مشکل سے ہی جان چھوڑتے ہیں . ایسے نشانات کو دور کرنے کے لئے ہیموگلوبن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال خاطر خوا ہ مفید اور معاون ثابت ہوتا ہے . سیب ، انگور ، انار ، ٹماٹر ، ا سٹرابیری ، جاپانی پھل اور پالک میں قدرتی طور پر آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے . خون میں آئرن کی وافر مقدار جسم پر سے داغ دھبے دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے . اس کے علاوہ میٹابولزم کو خراب کرنے والی غذاؤں سے پرہیز اور دوران خون کو متوازن رکھنے کے لئے کوشش کرنا بھی بے حد ضروری ہے . خاص طور پر ایسی ورزش جس میں دوران خون سر کی طرف تیز ہو مفید ثابت ہوتی ہیں . اس کے علاوہ کڑوی بادام کی گری اور اخروٹ کے مغز کو انگوری سرکے میں پتھر کی سل پر گھسا کر لگانے سے نشانات اور دا غ آہستہ آہستہ معدوم ہو جاتے ہیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں گے انگوری سرکہ قدرتی طریقے سے تیار کردہ ہو . مصنوی طرز پر بنائے گئے سرکے کے استعمال سے وقت اور محنت دونوں بیکار جائیں گے .