کھٹے دہی کو میٹھا کرنے کا طریقہ
کیا کبھی کھٹے دہی کومیٹھا کرنے کی کوشش کی ہے ؟ اگر نہیں تو طریقہ جان لیں . اگر دہی کھٹا ہوجائے تو اس میں دو پیالی پانی ڈال کر دس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں. دہی بیٹھ جائے گا اور پانی اوپر آجائے گا . اس کھٹے پانی کو دہی سے نتھار لیں اور بقیہ دہی میں تھوڑا سا دودھ ملا کر کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں . دہی کا کھٹا پن ختم ہوجائیگا اور آپ اسے با آسانی استعمال کر سکیں گے .