Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن کارنر

گوشت کو فریزر میں رکھتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ فریزر کی سطح اور گوشت کے درمیان فاصلہ رہے .  کوشش یہ کریں کہ گوشت کو فریزر میں بنی ہوئی جالیوں پر پالیتھین کے لفافوں میں بند کرکے رکھا جائے .  اس طرح گوشت میں ٹھنڈک بھی پہنچ جائے گی ، فریزر  کی سطح بھی  صاف رہے گی اور آپ کو گوشت نکالتے وقت اضافی محنت بھی نہیں کرنی پڑے گی .  اگر آپ گوشت کو براہ راست فریزر  کی سطح پر رکھ دیں تو وہ سطح سے چپک جاتا ہے جسے اکھاڑنے کے لیے بہت سا وقت اور محنت صرف ہوتی ہے اور فرج کی سطح بھی متاثر ہوتی ہے .
 اگر آپکو گوشت میں بو  محسوس ہو رہی ہو تو اس میں ایک  کھانے کا چمچ آٹے کی بھوسی چھڑک دیں اور دس منٹ بعد دھو لیں بو دور ہوجائے گی. 
 گرمی کے موسم میں فریزر کے بغیر یا بجلی نہ ہونے کی صورت میں  گوشت کو محفوظ رکھنے کے لئے اسے سرکہ اور پانی سے تر کیے ہوئے ململ کے کپڑے میں لپیٹ دیں .  گوشت کافی دیر تک خراب نہیں ہو گا . 
 

شیئر: