Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران: کفن پہنے شخص کی ایوان صدر میں زبردستی گھسنے کی کوشش

تہران ۔۔۔ایران کے دارالخلافہ تہران میں کفن پہنے شخص کی ایوان صدر میں زبردستی گھسنے کی کوشش پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مشتبہ شخص زخمی ہوگیا۔ تہران کے ڈپٹی گورنر برائے سیکیورٹی محسن حمدانی نے خبر رساں ادارے فارس اور تسنیم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کفن پہنے شخص نے دروازوں کو دھکا دیتے ہوئے ایوان صدر میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس پر سیکیورٹی گارڈ نے اسے خبر دار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص کو مزید آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس نے اس پر فائرنگ کی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکام مشتبہ شخص کی شناخت اور اس کے مقاصد جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ایک فون کال موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ مشتبہ شخص کے پاس چاقو بھی تھی۔

شیئر: