ماسکو ۔۔۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں برفانی طوفان کے نتیجے میں درجہ حرارت منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جانے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔دارالحکومت ماسکو میں پیر کو 20 سینٹی میٹر برف باری کے بعد شہر میں درجہ حرارت منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے ۔ برف باری کے ساتھ چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث کم از کم دو ہزار درخت بھی گر چکے ہیں۔ ہزاروں افراد شہر کی سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ برفانی طوفان کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔