Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاہل شیر فور وہیل کی فیملی کار کے سہارے سفر کرتا رہا

پیٹرز میریز برگ ، جنوبی افریقہ.... فور وہیل گاڑیاں بالعموم فیملی کار کے طور پر استعمال ہوتی ہیں یعنی اس میں ایک چھوٹا خاندان بآسانی سفر کرسکتا ہے۔ اس میں بیٹھنے والے بھی خود کو زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں مگر مقامی وائلڈ لائف پارک میں کچھ عجیب و غریب منظر دیکھنے میں آیا۔ زور زور سے دھاڑنے والے شیروں پر جب کاہلی اور سستی طاری ہوتی ہے تو وہ خود بھی پارک میں منڈلاتی گاڑیوں سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسا ہی کچھ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک شیر نے سامنے سے گزرنے والی فور وہیل ڈرائیو جیپ کو دیکھا ۔ پہلے تو اس پر چڑھ کر سفر کرنے کا سوچا مگر ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی تو اس کاہل الوجود شہر نے اسکے ذریعے ہی سفرکا فیصلہ کیا اور جیپ کے مڈ گاڈ کو پنجے سے پکڑ کر اس سے گھسٹتا ہوا اس کےساتھ سفر کرتا رہا۔ یہ منظر کسی سیاح نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے نیٹ پر جاری کردیا ہے۔ تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ اس شیر نے گاڑی کے پچھلے حصے پر بندھے ہوئے اضافی ٹائر کو بھی پکڑنے کی کوشش کی ۔

شیئر: