بہاولپور میں تاریخی نور محل جس میں اطالوی فن تعمیر کی جھلک نظر آتی ہے۔ یہ محل 1872 ءمیں تعمیر کیا گیا تھا۔ اسکی تعمیر کے سلسلے میں کئی کہانیاں ہیں۔ ایک کہانی یہ بھی ہے کہ نواب صادق خان عباسی نے اسے اپنی اہلیہ کیلئے تعمیر کرایا تھا۔ وہ یہاں صرف ایک رات رہیں۔ دوسرے دن جب بالکونی سے جھانکا تو سامنے ہی قبرستان نظر آیا اور پھر انہوں نے وہاں رہائش کا ارادہ ترک کردیا۔ اس دورمیں یہ غیرآباد رہا۔ یہ محل اب عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔