نوجوان سعودی تاجروں کیلئے 40لاکھ ریال فنڈنگ
ریاض... سعودی نوجوانوں کو کاروبار میں تعاون دینے کیلئے ایک لاکھ سے 40لاکھ ریال تک کے قرضے آسان شرائط پر پیش کئے جائیں گے۔ یہ بات سماجی فروغ بینک کے ایک عہدیدار سیف الفرھود نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ 8مقامی کمپنیوںنے آئندہ 3ماہ کے دوران نئے سعودی تاجروںکیلئے قرضہ اسکیم تیار کرلی ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سماجی فروغ بینک نوجوانوں کو تجارت کی دنیا میں قدم رکھنے اور پراعتماد شکل میں آگے بڑھنے کے سلسلے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مدد دیگا۔