Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان میں راکٹ حملہ،2اہلکار جا ں بحق

بنوں...شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 اہلکارنائب صوبیدار فیصل محمد اور نا ئیک نعیم جاں بحق ہوگئے۔ نا ئیک محمد ادریس، سپاہی محمد اقبال اور سپاہی اظہر علی زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر راکٹ حملہ تحصیل میرعلی کے علاقے عیدک میں کیا گیا۔

شیئر: