Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ ایکسائز کی گاڑی سے 2نوجوانوں کوکچلنے پر ہنگامہ

بٹالہ۔۔۔۔ڈیرہ بابا نانک میں تشدد اسوقت پھوٹ پڑا جب 2موٹرسائیکل سوار ایکسائز ڈیوٹی کی گاڑی سے کچل کر ہلاک ہوگئے۔واردات کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا۔نوجوان سبیگ سنگھ اور سنجیو کمار موٹر سائیکل سے فتح گڑھ چوڑیاں روڈ پر جارہے تھے کہ راستے میں محکمہ ایکسائز کی گاڑی میں سوار لوگوںسے جھگڑا ہوگیا۔جب نوجوان گاؤں موسووالی پہنچے تو ایکسائز ڈیوٹی کی گاڑی کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے دونوں موٹر سائیکل سواروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اس واردات کے بعد مشتعل ہجوم نے محکمہ ایکسائز کی گاڑی کو جلادیا۔ڈیرہ بابا نانک کے بازار کو زبردستی بند کرادیا گیا۔ پرانے بس اسٹینڈ کے قریب واقع شراب مرکز کوتوڑپھوڑ کر آگ لگا دی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی بٹالہ نریندر جیت سنگھ گھمن موقع پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب حالات کنٹرول میں ہیں۔ہلاک ہونیوالے نوجوانوں کے والدین کے بیان قلمبند کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیااور ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

شیئر: