Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’بکواس بند کرو‘‘نتیش کمارصحافیوں پر برہم

پٹنہ۔۔۔۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو حالیہ دنوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے زیڈ پلس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور دہلی میں عالیشان بنگلہ بھی ان کے نام  الاٹ کیا جاچکا ہے۔ اس سلسلے میں صحافیوں نے نتیش سے سوال کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگئے ۔ ہفتہ وار دیہی مسائل پروگرام کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے وزیر اعلیٰ سے انہیں دی گئی زیڈ پلس سیکیورٹی کے بارے میں سوال کیا کہ آپ12سال تک وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے کوئی خاص حفاظتی انتظامات کی ضرورت نہیں تھی آخر اب ایسا کیا ہوگیا کہ اتنی سیکیورٹی کی ضرورت پڑگئی؟۔ اس سوال کو سنتے ہی نتیش کمار آپے سے باہر ہوگئے اور صحافیوں سے کہا کہ وہ شائستگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، بکواس کرنا بند کریں۔

شیئر: