جازان .... قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے غیرقانونی طور پر خطیر رقم منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے رقم گاڑی کے زیریں حصہ میں چھپائی تھی ۔ سبق نیوز کے مطابق بیش کمشنری میں چیک پوسٹ پر متعین اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکا جس میں 2 افراد سوار تھے ۔ اہلکاروں کے روکنے پر وہ گھبرا گئے جس پر پولیس اہلکاروں کو شک ہوا اور انہوں نے گاڑی کی تلاشی لی تو اس کا عقبی حصہ غیر معمولی دکھائی دیا ۔ گاڑی کی تفصیلی جانچ کےلئے اہلکار وں نے اسے اپنی تحویل میں لے کر پولیس ورکشاپ میں بھیج دیا ۔ جہاں انکشاف ہوا کہ گاڑی کے زیریں حصہ میں 19 لاکھ ریال چھپائے گئے تھے ۔ پولیس دونوں ملزمان سے تحقیقات کر رہی ہے۔