ریاض.... وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج نے ملاقات کی اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ سعودی خبر رسا ں ایجنسی کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ اور انکے وفد کے اعزاز میں عادل الجبیرنے ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں سعودی وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل برائے سفارتی امور ایمبیسڈر اسامہ نقلی ، وزارت خارجہ میں سیاسی اور اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر عادل بن سراج ، وزارت خارجہ میں قونصل امور کے سیکریٹری ایمبسڈر تمیم الدوسری ،ہندوستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعود الساطی کے علاوہ دیگر اہم عہدیدار بھی موجود تھے ۔ وزراءخارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔