بالی وڈ اداکارسلمان خان جس فلم میں کام کریں مشہور ہوجاتی ہے ایسی ہی ایک فلم ' کک' میں ان کی اداکاری کو بےحد پسند کیاگیا۔ فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا نے دوبارہ سلمان کےساتھ کک 'فلم کا دوسرا سیکوئل بنانے کا عندیہ دےدیاہے ۔ کہاگیا ہے کہ ”کک ٹو“ 2019ء میں ریلیز کی جائے گی ۔فلم کک میں ڈیول کے نک نیم سے مرکزی کردار نبھانے والے سلمان خان نے اپنے ٹویٹر پر فلم کے سیکوئل کی خبر یوں دی کہ ”دی ڈیول از بیک“۔فلم کک' میں سلمان خان کےساتھ جیکولین فرنانڈس ، رندیپ ہودا اور نوازالدین صدیقی نے اہم کردار نبھائے تھے کک ' کی پہلی فلم چار برس قبل 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔