بالی وڈ انڈسٹری کے ہدایتکار و اداکارکرن جوہر نے فیشن واک کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔کرن جوہر نے معروف ڈیزائنر کا سوٹ زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی۔حال ہی میں کرن جوہر کی انٹرنیٹ پر تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ وہ ستاروں سے بنی کالی، گرے جیکٹ اور سیاہ چشمہ پہنے ہوئے ہیں۔حال ہی میں کرن کی نئی فلم ”ویلکم ٹو دی نیویارک“ کا ٹریلر بھی پیش کیا گیا ہے۔ اس فلم میں کرن کافی عرصے کے بعد بڑے پردے پر اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔