برسلز۔۔۔ یورپی کمیشن نے انسانوں اور بندروں کو گاڑیوں سے خارج ہونے والی مضر صحت گیسوں کے تجربے کے لیے استعمال کرنے کے واقعات پرکارساز صنعت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔یورپی یونین کی تجارتی منڈیوں سے متعلق ادارے نے اس طریقہ کار کو غیر اخلاقی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں پر اس قسم کے تجربے کو روکنے کے لیے یورپی یونین کے پاس فی الحال کوئی ذریعہ نہیں ۔