Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالینڈ سے تعلقات پر نظر ثانی کیلئے تیار ہیں ، ترکی

 استنبول۔۔۔ تر ک حکومت نے کہا ہے کہ وہ ہالینڈ کیساتھ باہمی تعلقات پر نظر ثانی کیلئے تیار ہیں۔ بد ھ کو ترجمان ترک دفتر خارجہ حامی آکسوئے نے ہالینڈ کی جانب سے انقرہ میں متعین لیکن ایک سال سے ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے والے اپنے سفیر کو سرکاری طور پر واپس طلب کرنے کے اعلان کے بعد اپنے جائزے پیش کیے۔موجودہ حالات میں ہالینڈ کی جانب سے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ 2017 ء میں پیش آنیوالے بحران کے بعد ترکی ہالینڈ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ترکی کی توقعات سے متعلقہ فریق آگاہ ہے۔

شیئر: