بیجنگ.... چینی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ گرما گرم چائے پینے سے سرطان کے خطرات میں 5گنا اضافہ ہوجاتا ہے اور اگر چائے پینے والا تمباکو نوشی بھی کرتا ہے یا الکحل کا استعمال بھی کرتا ہے تو اسے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سائنسدانوں کاکہناہے کہ تجربات کے دوران یہ بات واضح ہوگئی کہ اگر چائے کو 65ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم کیا جائے یا ابالا جائے تو وہ خطرناک بن جاتی ہے۔آنتیں جھلس کر رہ جاتی ہیں جو بعد میں ایک خاص قسم کے سرطان کو جنم دیتا ہے اور اسے پھیلاتا ہے۔ یہ سرطان طبی اصطلاح میں ایسوفازل کہلاتا ہے۔ پیکنگ یونیورسٹی کے شعبہ طبی سائنس کے نگراں ڈاکٹر جون لو کا کہنا ہے کہ چائے دنیا کاسب سے زیادہ مقبول اور مشہور مشروب ہے اور جسے لوگ گرم حالت میں پینا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں مگر اسکی زیادہ گرمی بیحد خطرناک ہوسکتی ہے۔