Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

محمد عرفان شفیق۔ کویت
پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 25جنوری2018 بروز جمعرات مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت بانی و صدر محمد عرفان عادل نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل نے انجام دیئے۔ اجلاس اپنے مقررہ وقت پر تلاوت قرآن حکیم سے شروع ہوا جسکی سعادت جوائنٹ سیکرٹری وقاص احمد نے حاصل کی۔
مزید پڑھیں: کویت میں بلڈ ڈونیشن 9فروری کو ہوگا
 محمد عرفان عادل نے نئے آنے والے ممبران کو خوش آمدید کہا اور تمام ارکان کا تعارف پیش کیا۔ تمام ایگزیکٹو ارکان نے نئے شامل ہونے والے ممبران کو خوش آمدید کہا اور انکی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔فورم کے سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر سال 2017 کی کارکردگی ٹیم کے سامنے پیش کی اور گزشتہ سال کے نتائج کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں مختلف قسم کی 8 ٹریننگ اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا، جسکے نتائج کافی حوصلہ افزاہیں۔ ملازمت کے حصول میں معاونت، رہنمائی اور کونسلنگ کے نتیجے میں بے روزگار افرادکی ایک کثیر تعداد آج اللہ کے فضل و کرم سے اپنے اپنے شعبے میں ملازمت حاصل کرکے رزق حلال کما رہی ہے جو ہم سب کے لیے یقینا باعث اطمینان اور صدقہ جاریہ ہے۔ تمام ٹیم ممبران نے سال 2017 کی کارکردگی کو انتہائی حوصلہ افزااور تسلی بخش قرار دیا۔
مزید پڑھیں:سفارتخانہ پاکستان کویت میں یوم یکجہتی کشمیر
نائب صدر انور علی نے اس موقع پر کہا کہ ہم ان شا اللہ 2018 کوLearning & Developmentکا سال قرار دے رہے ہیں اور اس حوالے سے ہم پورا سال مختلف ٹریننگ اور ورکشاپس کا اہتمام کریں گے، جس سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد استفادہ کرے گی۔ شعبہ آئی ٹی کے ایگزیکٹو ممبران طاہر محمود اور شکیل مرتضی اور ٹریننگ کو آرڈینیٹر محمد عمران خان نے CCNAکی ٹریننگ کے حوالے سے ٹیم کو آگاہ کیا۔ تمام ایگزیکٹو ممبران نے شعبہ آئی ٹی کے تمام ممبران کو کامیاب CCNAٹریننگ کے انعقاد پرمبارکباد دی۔ شعبہ آئی ٹی کے ایگزیکٹو ممبر طاہر محمود نے اس موقع پر سال 2018 میں آئی ٹی ٹریننگ پلان ٹیم کے سامنے پیش کیا۔ جاب ایکسپلورر ڈویژن کے انچارج محمد عمران خان نے اپنے شعبے کے حوالے سے ٹیم کو بریفنگ دی اور کارکردگی سے آگاہ کیاجبکہ ایگزیکٹو ممبر انجینئر سلیم چوہدری نے گزشتہ سہ ماہی میں بے روزگار افراد کے لیے ملازمت کے حصول کے حوالے سے کی گئی کوششوں اور کارکردگی سے ٹیم کو آگاہ کیا اور مستقبل کا لائحہ عمل پیش کیا۔
کویت: ڈاکٹر اشتیاق ملک کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی کا عشائیہ
 اجلا س میں محمد عرفان عادل،انور علی، محمد عرفان شفیق، وقاص احمد،مقبول احمد، محمد عمران خان، شہباز علی، نادیہ محمد ارشد، بشریٰ وقاص، فرحانہ سرور،شکیل مرتضیٰ، فیصل جمیل، طاہر محمود، شکیل مرتضی، عدنا ن یوسف، سلیم چوہدری اور محمد ارشد نے شرکت کی۔آخر میں شعبہ سروسز کے انچارج محمد یونس شاہد، جنکا حال ہی میں آنکھ کا آپریشن ہوا ہے، انکی صحت یابی کے لئے جبکہ شعبہ ایجوکیشن کے ہیڈ خلیل احمد راجپوت کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ آخر میں تمام ممبران کی تواضع پر تکلف عشائیہ سے کی گئی۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: