جازان: العارضہ کمشنری پر گولہ گرنے سے 3بچے زخمی
ریاض: جازان کی العارضہ کمشنری پر حوثی گولہ گرنے سے 3بچے زخمی ہوگئے۔ اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو رات 9بجکر15منٹ پر ایران کے دست نگر حوثی باغیوں نے جان بوجھ کر العارضہ کی شہری کو آبادی کو گولوں سے نشانہ بنایا۔
اس کے نتیجے میں دو سالہ بچہ زیاد قاسم العمر شدید زخمی ہوگیا نیز 5،5سال کے دو بچوں ناصر العمر اور عبد اللہ العمر کو معمولی زخم آئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کی پشت پناہی پر تخریب کار گروہ الحوثی عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بے گناہ شہری آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں۔