کیا آپ جانتے ہیں کہ پیروں کے انگوٹھوں کا سوج کر پھولنا جسم میں یورک ایسڈ کی بڑھتی مقدار کا پتہ دیتا ہے . گاؤٹ جوڑوں کے درد کی ایک قسم ہے جو یورک ایسڈ کے ، جوڑوں میں کرسٹل کی شکل میں جمع ہو جانے کے باعث ہوتا ہے . یورک ایسڈ سے نجات کے لیے مناسب علاج اور احتیاط نہ ہونے کے باعث یہ کرسٹل جوڑوں میں شدید درد ، گردے کی پتھری اور گردوں میں خون کو فلٹر کرنے والے نظام میں مسائل پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں جسکے نتیجے میں گردہ ناکارہ بھی ہو سکتا ہے . یورک ایسڈ میں اضافے کی بنیادی وجہ غیر متوازن غذا کا استعمال ہے لہذا کہا جا سکتا ہے پیروں کے انگوٹھوں کا پھولنا آپ کی ناقص غذا کی نشاندہی کرتا ہے .