Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان پر دباو کی پالیسی کارگر نہیں ہوگی،احسن اقبال

  واشنگٹن .. وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان اورافغانستان باہمی کوششوں سے اپنے مسائل پرقابوپاسکتے ہیں۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علاقائی خودمختاری کااحترام کیاجاناچاہیے۔ پاکستان پر دباﺅ ڈالنے کی پالیسی کارکرثابت نہیں ہوگی۔ عالمی برادری اجتماعی کوششوں سے ہی دہشت گردی اور تشدد کے مسائل پرقابو پاسکتی ہے۔ پاکستان معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان خطے میں امن کے حصول کیلئے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کاخواہشمندہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کیلئے بڑی اہمیت کاحامل ہے۔ دونوں ممالک افغانستان میں قیام امن کیلئے اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔ امریکہ سے امداد نہیں چاہتے۔ بااعتماداورباہمی احترام کی بنیادپرعلاقائی اورعالمی تعاون بڑھاناچاہتے ہیں۔ ایسا ممکن نہیں کہ امر یکہ کے سیکیورٹی تقاضے پورے ہوں لیکن پاکستان نظرانداز ہو رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کررہاہے۔ پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوششیں کرنے والی قوتوں پر نظرہے۔ ملک کو داخلی سطح پر کمزور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ کامیابی کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل کررہے ہیں۔

شیئر: