Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقلی پنیر بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش

گورداس پور۔۔۔۔۔ تھانہ انچارج شیام لال کی سربراہی میں سٹی پولیس نے نقلی پنیربنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کرکے وہاں سے لگ بھگ 6کوئنٹل25کلو گرام نقلی پنیر برآمد کیا۔فیکٹری میں کام کرنیوالوں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی۔شیام لال نے بتایا کہ مارکیٹ میں نقلی پنیر فروخت کئے جانے کی اطلاع ملنے پر نقلی پنیر تیار کرنے کے ٹھکانے کی تلاش شروع کردی گئی تھی اور سبھی خفیہ ذرائع استعمال کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ کرشن مندر منڈی علاقے میں واقع عمارت میں نقلی پنیر اور کھویا بنانے کا کام جاری ہے جس کا مالک پٹھان کوٹ کا رہنے وا لا ہے۔ اطلاع کے بعد سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس آئی انسپکٹر راجندر کمار اور بنارسی داس نے پولیس فورس کے ساتھ  فیکٹری پر چھاپہ مارا ۔وہاں کام کرنیوالے 3مزدوروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ فیکٹری کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے اس کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ۔

شیئر: