وارانسی۔۔۔۔۔اتر پردیش میں وارانسی کے جیت پور ہ علاقے میں ریلوے کے ایک گودام میں زبردست آگ لگنے سے وہاں رکھاہوا لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن (سٹی اسٹیشن) کے پاس الٹی پورہ میں واقع ریلوے گودام میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خطرناک رخ اختیار کرلیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار اور درجنوں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔پولیس نے بتایاکہ آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوااور آگ لگنے کی وجوہ معلوم کی جارہی ہیں ۔