لکھنؤ- - - - -سوت کی رنگائی میں استعمال کیے جانے والا کیمیکل شنکھانی ندی میں چھوڑے جانے سے ندی کا پانی زہریلا ہوگیا۔ اس پانی کو پینے سے 25 جانوروں کی موت ہوچکی ہے۔ پانی میں زہریلے جراثیم کے پھیلنے کے اندیشے سے ساحلی گائوں کے 25 جانورکے دم توڑنے سے لوگ پریشان ہیں۔گزشتہ روز بھی ندی کا پانی پینے کے بعد مشتبہ حالت میں 11 جانور منگل رات مر گئے اس کے علاوہ 2گائے اور بھینس کی موت ہوئی۔