Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونیا نے راہول کو ’’باس‘‘قراردیا

نئی دہلی۔۔۔۔۔کانگریس صدر اہول گاندھی اب میرے بھی باس ہیں۔ یہ کہہ کر متحدہ ترقی پسند اتحاد کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے آج پارٹی کارکنوں کو واضح کردیا کہ کانگریس کی قیادت کے سلسلے میں ان کے دل میں کسی طرح کا شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ سونیا نے پارٹی کی پارلیمانی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے راہول گاندھی کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کیا ہے اور انہیں آپ سب کی طرف سے اور اپنی طرف سے مبارکباد پیش کررہی ہوں۔

شیئر: