حال ہی میں بالی وڈ فلم انڈسٹری کی سپرہٹ فلم ' کک' کے سیکوئل بننے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اس فلم میں اداکار سلمان اور جیکولین فرنانڈس کی جوڑی کو سینما بینوں نے بے حدپسند کیا تھاتاہم اب کہا گیا ہے کہ کک کے سیکوئل میں جیکولین فرنانڈس نہیں ہوں گی۔ انہیں دوبارہ کاسٹ کرنے کی بجائے نئی اداکارہ کی تلاش جاری ہے۔ہیرو کے لئے سلمان خان کا نام بہر حال فائنل ہے۔