کیلیفورنیا .... پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن ”واٹس ایپ“ صارفین کیلئے نت نئی اپ ڈیٹس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اب مالی لین دین کی سہولت بھی متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔ واٹس ایپ ”ایزی پے منٹ“ کے نام سے نئے فیچر کی آزمائش جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت صارفین محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الاٹ بیٹا ورژن میں ہے جسے مکمل تجزیے اور کامیاب تجربے کے بعد باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کیا جائیگا۔ یہ فیچر”اٹیچمنٹ“ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں گیلری، آڈیو اور لوکیشن وغیرہ کے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اسے استعمال کرنے کیلئے پے منٹ کے آپشن کو دبانے سے نئی اسکرین میں ”یوپی آئی“ اکاﺅنٹ کا لنک کھلے گا ۔ اگر یوپی آئی اکاﺅنٹ نہیں ہے تو صارف کو پہلے یہ کاﺅنٹ بنانا لازمی ہوگا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر آزمائش کے آخری مراحل میں ہے اور اسے مکمل ٹیسٹ کے بعد اپ ڈیٹ کردیا جائیگا۔