Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈھاکا: سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر رنگانا ہیراتھ نے ٹیسٹ میں وسیم اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرانے والے ہیراتھ کی دوسرے میچ میں 4 وکٹیں لے کر ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 415 ہوگئی ہے جبکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کیرئیر میں 414 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح  39 سالہ رنگانا ہیراتھ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 12ویں بولر بن گئے ۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ موتیا مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لی ہیں۔ رنگانا ہیرتھ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم بولر بن گئے اور ہم وطن سابق اسپنر موتیا مرلی دھرن کے ہم پلہ ہو گئے۔ شین وارن کے بعد مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔ وارن نے 60 میچز کی 53 اننگز میں 138 وکٹیں لی ہیں جبکہ ہیرتھ اور مرلی دھرن نے 106، 106 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

شیئر: