کیریئر کی سب سے قیمتی وکٹ سنیل گواسکر کی تھی، وسیم اکرم
جمعرات 16 نومبر 2017 3:00
لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں ایک روزہ میچ کے دوران سنیل گواسکر کو آوٹ کرنا زندگی کی سب سے قیمتی وکٹ تھی۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ ہمارے کپتان عمران خان اور دیگر کھلاڑی ہر وقت سنیل گواسکر کی بات کرتے تھے کیوں کہ ان کی بیٹنگ ٹیکنیک بہت اچھی تھی۔ سنیل گواسکر اپنے وقت کے بہترین اوپنر تھے اور ہیلمٹ کے بغیرکھیلا کرتے تھے، میں نے زندگی میں کئی کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تاہم ان سب میں سنیل گواسکر کی وکٹ لینا زیادہ اہمیت کا حامل تھا، انہوں نے حیدر آباد میں ایک روزہ میچ کے دوران سنیل گواسکر کی وکٹ لی تھی، جب انہوں نے دوسری سلپ میں موجود فیلڈر کو کیچ دیا تھا۔