مکہ مکرمہ .... ریجنل ادارہ صحت ایڈز کے مرض میں مبتلا 94 برمیوں کو تلاش کر رہی ہے جنہوں نے علاج کرنے سے منع کرتے ہوئے اسپتال جانے سے انکار کر دیا ۔ عکاظ اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ امور صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے پولیس اور محکمہ پاسپورٹ کے مخصوص ادارے کو تحریری طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہجری برس کے آخری ماہ میں ششہ کے شاہ فیصل اسپتال کی انتظامیہ نے ایچ آئی وی وائرس ( ایڈز ) میں مبتلا 94 برمیوں کو کہا تھا کہ وہ مقررہ تاریخوں پر اسپتال سے رجوع کریں تاکہ انکی طبی حالت کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جاسکے ۔ مریضوں کو مزید ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے اہل خانہ کا بھی باقاعدہ طبی معائنہ کروائیں ۔ طبی ادارے کی جانب سے ارسال کی جانے والی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ان تمام مریضوں نے اسپتال آنے اور طبی معائنہ کروانے سے انکا ر کر دیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان تمام افراد کی جملہ تفصیلات فراہم کر دی ۔