Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معیاری پلاسٹک مصنوعات تلف

خمیس مشیط .... وزارت تجارت و صنعت کی تفتیشی ٹیموں نے 40 ہزار غیرمعیاری پلاسٹک مصنوعات ضبط کر لیں۔ عکاظ اخبار کے مطابق ریجنل ٹیموں نے پلاسٹک مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹر ی اور گوداموں پر چھاپا مارا جہاں سعودی عرب کے معیار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف مصنوعات تیار کی جاتی تھیں ۔ فیکٹر ی اور گودام کے مالکان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ 

شیئر: