ریاض.... سعودی پاکستانی افواج نے اتوار کو (نسیم البحر 11)اور( درع الساحل 4) بحری مشقوں کا آغاز کردیا۔ سعودی کمانڈر لافی بن حسین الحربی نے واضح کیا کہ ان مشقوں کا مقصد تجربات کا تبادلہ جنگی استعداد بڑھانا اور دونوں ملکوں کے درمیان عسکری بحری تعاون کو فروغ دیناہے۔ مشقوں میں سعودی عرب اور پاکستان کے جنگی جہاز ، ہیلی کاپٹر اور بوٹس شریک ہیں۔ دونوں ملکوں کی بحریہ کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب مشقوں کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ساجر العنزی نے بتایا کہ ان مشقوں میںبحریہ کی پیدل فورس اور بحریہ کی اسپیشل فورس شریک ہے۔ روایتی جنگوں کے موقع پر وار آپریشن کی مشقیں کی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں سمندری بارودی سرنگوں سے نمٹنے اور گولہ بارود سے دشمن کا سامنا کرنے، قذاقوں کی سرکوبی، تفتیش اور مشکوک جہازوں کو روکنے کی بھی مشقیں ہورہی ہیں۔ پاکستانی بحریہ کے جہاز نسیم بر 11میں حصہ لینے کیلئے پہلے سے پہنچے ہوئے ہیں۔