Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جج کن مقدمات میں سماعت کا مجاز نہیں؟

ریاض ... وزارت انصاف نے حق آگہی کے ضمن میں واضح کیا ہے کہ 5حالات میں جج کو مقدمے کی سماعت کی اجازت نہیں۔ ضروری نہیں کہ اس کا مطالبہ مقدمے کا کوئی فریق کرے یا نہ کرے۔ اگر مقدمے کے کسی ایک فریق کا رشتہ دار جج ہوگا یا جج کی بیوی مقدمے کی فریق ہو یا درجہ چہارم تک کا کوئی رشتہ دار مقدمے کا فریق ہو۔ ان حالات میں جج کو مقدمے کی سماعت کا حق نہیں۔ اسی طرح جج اگر کسی فریق کا وکیل ہو یا ”وصی“ یا نگراں ہو یا ممکنہ طور پر وارث ہو، ایسی کسی بھی حالت میں جج مقدمے کی سماعت نہیں کرسکتا۔
 

شیئر: