بِٹ کوائن کی طلب مملکت میں بڑھنے لگی
مدینہ منورہ.... سعودی عرب میں انجانی کرنسی بِٹ کوائن کی طلب جنونی شکل اختیار کرنے لگی۔ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے اسکے استعمال سے منع کیا ہے۔ ماہرین نے توجہ دلائی ہے کہ مافیا گروپ بِٹ کوائن استعمال کررہا ہے۔ مجلس شوریٰ نے بھی اس پر بحث کی اور مقامی صارفین کو اسکے استعمال کے نتائج سے خبردار کیا۔ اطلاعات یہ ہیں کہ امریکی سینیٹ میں بھی اس پر بحث ہوچکی ہے۔