گنج پن کا علاج کیسے کریں
بالوں کی حفاظت ، انہیں گرنےسےروکنے اور خشکی دور کرنے کے لیے ہر بار نہانے سے پہلے سرسوں کے تیل کی مالش کریں یا رات کو سر پر تیل لگا لیں اور صبح اٹھ کر بال دھولیں اس طرح بال اور سر کی جلد خشک ہونے سے محفوظ رہیں گے .
دو وہ بڑے چمچ میتھی کے بیچ رات میں پانی میں بھگو دیں اور صبح ان کا لیپ بنا کر سر میں لگائیں . ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر ریٹھا اور سکاکائی کے محلول سے سر دھولیں .
ٹھنڈے پانی سے سر دھو کر پانچ سے دس منٹ تک انگلیوں کے پوروں سے سر کا مساج گنجے پن کا بہترین علاج ہے .
خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار انڈے کو پھینٹ کر اچھی طرح لگائیں اور پھر سر کو شیمپو سے دھولیں . اس کے علاوہ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر کی مالش کریں اور پھر سر دھو لیں .
سر کی خشکی دور کرنے کے لیے ناریل اور مہندی کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں .
مہندی میں لیموں کے چند قطرے اور انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد سر دھولیں خشکی سے نجات مل جائے گی .