ادارہ حرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ’ماہ صیام کے دوعشروں میں 25 لاکھ سے زائد افراد کو آگاہی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔‘
عاجل نیوز کے مطابق شیخ السدیس کا کہنا تھا ادارے کی جانب سے آخری عشرے میں زائرین کے استقبال کے لیے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
مسجد الحرام میں رمضان کےلیے 33 ہزار سے زیادہ سعودی میڈ قالینNode ID: 887362
ان کا کہنا تھا ’علمی دروس کے سیشنز اور زائرین کو دینی امور کی آگاہی فراہم کرنے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔‘
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماہ رمضان کے دوران حفظ قرآن کریم کے خصوصی حلقوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازںی زائرین میں لاکھوں معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔