Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان میں دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

چارو۔۔۔۔راجستھان کے چارو میں پھر اک مسلمان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ریگر بستی کے رمیش کھٹیک کی چارو کے وارڈ2کے رہنے والے اسلم اور سمیر سے دوستی تھی اس نے گزشتہ روز شام کو فون کرکے دوستوں کو بلایا ان تینوں نے ایک دکان پر سگریٹ نوشی کی ۔ اس دوران رمیش نے دیسی ساختہ پستول سے اچانک اسلم پوگولی چلا دی جو اس کے سر میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اسلم کو گولی مار کر رمیش وہاں سے فرار ہوگیا۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورزخمی کو ڈیڈ راج بھارتیہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزم رمیش کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔

شیئر: