بہرائچ۔۔۔۔یوپی کے ایک ایجوکیشن افسر نے پیر چھونے کی روایت سے عاجز آکر نوٹس جاری کیا کہ دفتر آنے والے کسی کے پیر نہ چھوئیں۔ یہ نوٹس دفتر کے باہر چسپاں کردیا گیا۔ یہ نوٹس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ اس پر لوگوں کے مختلف قسم کے ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔ ڈی آئی او ایس راجندر کمار پانڈے کا کہنا ہے کہ چہرے پر جھوٹی مسکان اور شکرگزاری کے نام پر پیر کے بجائے گھٹنے چھونے کی روایت عام ہوچکی ہے جو غلط ہے ۔ ایسے میں انہوں نے پاؤں چھونے پر پابندی لگاتے ہوئے یہ نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق دفتر کے کسی ملازم یا افسر کا پاؤں چھونا ممنوع ہوگا۔ اس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔