Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیعہ وقف بورڈ نےکی مولانا سلمان ندوی کے موقف کی تائید

لکھنؤ۔۔۔۔ریاستی شیعہ مرکزی وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے مولانا سلمان حسینی ندوی کے بابری مسجد کے سلسلے میں دیئے گئے بیان کی حمایت کی۔ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ مولانا کی تجویز سے متفق ہیں ۔جس میں انہوں نے کہا کہ متنازعہ اراضی پر اب چونکہ مندر موجود ہے لہذا دوسری جگہ اراضی کی پیشکش کی جانی چاہئے جہاں پر مسجد اور ایک یونیورسٹی کی تعمیر عمل میں لائی جاسکے۔ رضوی نے کہا کہ مولانا سلمان ندوی نے ملک میں امن و امان اور بھائی چارے  کی فضا قائم کرنے کے سلسلے میں جواقدامات اور تجاویز پیش کیں وہ قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا ماحول برقراررکھنے کیلئے  علماء اور  دانشوروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

شیئر: