دبئی سائیکل ریس: پانچواں مرحلہ اٹلی کے نام
دبئی : متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جاری سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا پانچواں مرحلہ اٹلی کے ایلیا ویویانی نے جیت لیا ہے۔اس مرحلے میں دنیا بھر کے ماہر سائیکل سواروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ پانچویں مرحلے میں ایک دوسرے پر سبقت کیلئے سب نے بھرپور محنت کی۔ آگے نکلنے کی کوشش میں کچھ سائیکل سوار آپس میں ٹکرانے کے باعث گر گئے اوربھی ہوئے۔اٹلی کے ایلیا ویویانی نے زبردست ہمت اور کارکردگی دکھائی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 5 منٹ اور 28 سیکنڈز میں طے کر کے سائیکل ریس کے پانچواں مرحلہ اپنے نام کیا۔ریس میں دوسرا نمبر آسٹریا کے مارکو ہیلر جبکہ تیسرا برطانیہ کے ایڈم کا رہا۔برطانیہ کے مارک کیونڈیش نے تیسرا مرحلہ جیتا تھا۔