Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم ”ففٹی شیڈز فریڈ“ آتے ہی چھا گئی

ایکشن، رومانس اور تھرل پر مبنی فلم ”ففٹی شیڈز فریڈ“ آتے ہی باکس آفس پر چھا گئی۔ فلم نے 3 دنوں میں 4 ارب 30 کروڑ روپے سمیٹ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔مشہور ناول ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ کی سیریز پر بننے والی فلم کا بھی یہ آخری سیکوئل ہے۔ اس آخری فلم ’ففٹی شیڈز فریڈ‘ میں اس کے ہیرو کرسٹن گرے اور اس کی بیوی اینیس تیزیا کی شادی کے بعد کی زندگی دکھائی گئی ہے۔ نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’پیٹر ریبٹ‘ اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی دوسری فلم تھی۔ فلم ابتدائی تین دنوں میں 2 ارب 76 ارب روپے بٹور کر دوسرے نمبر پر رہی۔ایکشن سے بھرپور نئی بائیو گرافیکل ڈراما فلم دی 15:17 ٹو پیرس ایک ارب 40 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
 

شیئر: