رشی اور امیتابھ کی102ناٹ آﺅٹ کا ٹیزر
بالی وڈ فلموں کے ماضی کے مشہور ترین اداکار رشی کپور اور امیتابھ بچن اپنے وقت میں فلم انڈسٹری پر کافی عرصے تک چھائے رہے۔ عمر رسیدہ ہونے کے باوجود رشی کپور اور امیتابھ کی فنی زندگی کا سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے ۔حال ہی میں دونوں اداکاروں کی ایکساتھ نئی فلم ' 102 ناٹ آوٹ'کا ٹیزر سامنے آیاہے۔اس فلم میں دونوں اداکار عمر رسیدہ بیٹے اور والد کا کردار نبھارہے ہیں۔ فلم ایک گجراتی ڈرامے سے ماخوذ ہے۔لمبے بالوں اور داڑھی مونچھوں میں امیتابھ مختلف روپ میں سامنے آئے ہیں۔ یہ فلم رواں برس مئی میں ریلیز ہوگی۔