ممتاز ماہر نفسیات نادیہ سعید کی جانب سے الریا ض میں خواتین اور بچوں کے لیے ایک بہترین تقریب منعقد کی گئی جس میں مٹی کے برتنوںاورکھلونوں کو بچوں کے ذریعے رنگوں سے آراستہ کروایاگیا۔ پاکستان، ہند اور بنگلہ دیش سمیت مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے اس تقریب میں انتہائی جوش و خروش سے شرکت کی۔ رنگوں اور مٹی کے کھلونوں کے ذریعے تقریب کے انعقاد کا مقصد بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کو سراہنا تھا۔نادیہ سعید ممتاز ماہر نفسیات ہونے کے ساتھ ساتھ ہر عمر کے بچوں کیلئے ایسی تقریبات کا انعقاد کرتی رہتی ہیں، جس میں بچوں کی جسمانی صلاحیتوں کے علاوہ ان کی ذہنی، تخلیقی اور پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔ تقریب میں بچوں نے مختلف اشکال کے کھلونے بنائے اور پھر ان پر مختلف رنگ لگا کر خوب لطف اندوز ہوئے بچوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ایونٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔