Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو اذیت پہنچانے پر سزائیں

ریاض .... قانونی مشیر ثامر السکاکر نے واضح کیا ہے کہ جس شخص نے بچوں کے استحصال کی وڈیو تیار کی ہے اسے 5برس تک قید اور 30لاکھ ریال تک کے جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا ہوسکتی ہے۔ السکاکر نے خبردار کیا کہ اس قسم کی وڈیو کلپس کئی حوالوں سے غیر قانونی ہے۔ والدین قانونی طور پر اس امر کے پابند ہیں کہ وہ اپنی اولاد کو اذیت رسانی سے بچائیں۔ اس قسم کی وڈیو کلپ سے بچوں کو شرعاً قانوناً نقصان پہنچے گا لہذا مذکورہ وڈیو کلپ کی تیاری پر یہ نکتہ بھی عائد ہوگا۔ دریںاثناءانسانی حقوق ادارے کے ترجمان محمد المعدی نے کہا کہ وڈیو تیار کرنے والے کےخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ وڈیو تیار کرنے والے نے بچوں کے غیر اخلاقی استحصال کے جرم کا ارتکاب کیا۔
 

شیئر: