Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں کے بقایا جات کی ادائیگی کا شاہی حکم

 ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سرکاری اداروں پر ٹھیکیداروں اور نجی اداروں کے تمام بقایا جات کی تفصیلات تیار کرکے جلد از جلد ادائیگی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ شاہ سلمان نے وزیر تجارت و سرمایہ کاری کے زیر صدارت اعلیٰ کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہ اور اسے نجی اداروں کے بقایا جات کا مسئلہ جلد از جلد نمٹانے کی مہم تفویض کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع و سربراہ اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل شہزادہ محمد بن سلمان نے بقایا جات کے مسائل حل کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے معاملات کی تفصیلات اور انکی گتھیاں سلجھانے کیلئے خصوصی کمیٹی کے قیام کی سفارش بھی کی تھی۔
 

شیئر: