Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قات کی 81گانٹھیں ضبط، سعودی اسمگلر گرفتار

محایل عسیر.... سعودی پولیس نے محایل عسیر کمشنری کے ماتحت السعیدہ میں شبے کی بنیاد پر مقامی شہری کی گاڑی کی تلاشی لیکر اس سے قات کی 81گانٹھیں برآمد کرلیں۔ مقامی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ وہ قات اسمگل کرنے کیلئے گاڑی کے خفیہ خانوں میں نشہ آور مادہ چھپائے ہوئے تھا۔ 
  
 

شیئر: