لہسن کا تیل جوڑوں کے درد میں بہت مفید ہے . سردیوں میں لہسن کی چٹنی کے استعمال سے بدلتے موسم میں ہونے والے مختلف عوارض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے . لہسن بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کے لیے بھی فائدہ مند ہے . ہائی بلڈ پریشر مریضوں کو چاہیے کہ وہ لہسن اور ہرے دھنیے کی چٹنی کا باقاعدہ استعمال کریں یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی پریشانی اور انتشار کو بھی دور کرتا ہے . لہسن کا باقاعدہ استعمال امراض قلب اور شریانوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے . اس کے علاوہ یہ ہر قسم کے ورم کو دور کرتا ہے اور خون کو صاف اور پتلا کرتا ہے .
لہسن کو زہریلے جانور کے کاٹنے کے مقام پر لگانے سے زہر کا اثر ختم ہو جاتا ہے . ایک جدید تحقیق کے مطابق لہسن کا تیل پانچ قسم کے مچھروں کو ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے علاوہ اس میں موجود ایلیسن نامی کیمیائی مادے جسم میں سرطانی خلیات کی افزائش اور نشوونما کو سست روی کا شکار کردیتے ہیں . لہسن کو تلوں کے تیل میں پکا کر اس تیل کو چھان کر رکھ لیں سر درد کی صورت میں اس تیل کا پیشانی پر مساج کرنے سے فوری افاقہ ہوتا ہے . لہسن کو گھی میں بھون کر شہد کے ساتھ چاٹنا دمہ کے لئے مفید ہے . لہسن کے دو جوئے کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں مددگار ہے .