Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکن بوٹی بنانے کی ترکیب

اجزاء :
چکن(بغیر ہڈی) ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچے
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
دہی ایک پاؤ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
تیل حسب ضرورت
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
چکن کی درمیانی سائز کی بوٹیاں بنا لیں۔ اس میں نمک، لیموں کا رس، گرم مصالحہ پاؤڈر، ادرک ، لہسن ہلدی اور دہی ملا کر اچھی طرح میرینیٹ کر کے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ ایک گھنٹے بعد انہیں سیخ میں پرو کر دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینک لیں۔ گوشت گل جائے تو سیخوں سے نکال کر سلاد کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔

شیئر: