جدہ..... سعودی عرب میں عرصہ 30سال سے مقیم پاکستانی ملک لیاقت علی گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ وہ تقریباً 20سال سے جدہ کے حئی العزیزیہ میں رہ رہے تھے۔ اس سے قبل ریاض میں تھے۔ ان کا آبائی گھر نارووال ، پاکستان میں تھا۔ گزشتہ روز ڈیوٹی کے دوران نماز عصر کیلئے اٹھے اور مسجد کی جانب قدم بڑھاتے ہی ہارٹ اٹیک کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازہ بعد العشاءمسجد تعاون العزیزیہ میں ادا کرنے کے بعدکندرہ کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ انہوں نے بیوہ کے علاوہ 2بیٹیاں اور 2بیٹے عمر لیاقت اور عثمان لیاقت سوگواروں میں چھوڑے ہیں۔ لواحقین نے دوست احباب او رمعتمرین سے ان کی مغفرت او ردرجات کی بلندی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔